پاکستان

سونامی سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی تجربات سے سیکھنا ہوگا: مریم نواز

لاہور:   وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ سونامی سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی تجربات سے سیکھنا ہوگا۔

سونامی سے آگاہی سے متعلق عالمی دن پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ سونامی جیسی قدرتی آفات فطری عوامل ہیں، موسمیاتی تبدیلی سے آفات میں اضافہ ہو رہا ہے، پاکستان بھی کلائمیٹ چینج کے سنگین مسئلہ سے دو چار ہے۔

انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاری کرنا ہوگی، سونامی کی تباہی سے نمٹنے کیلئے ہمیں بین الاقوامی تجربات سے سیکھنا اور اپنی حکمت عملی کو مضبوط بنانا ہے، حکومت پنجاب نے جامع کلائمیٹ پالیسی متعارف کرائی ہے جس میں قدرتی آفات میں انسانی جان و مال کا تحفظ بھی شامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے، عوام میں قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے باقاعدہ آگاہی پروگرامز کا انعقاد کر رہے ہیں، ناگہانی صورتحال میں شہریوں کو حفاظتی اقدامات سے آگاہ ہونا چاہیے۔

مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ پنجاب میں انفراسٹرکچر کی تعمیر میں زلزلے کے نقصانات سے بچاؤ کی تکنیک کو اپنایا جا رہا ہے، ماحولیاتی بہتری کیلئے شہری حکومت کا ساتھ دیں، دنیا کو یکجا ہو کر قدرتی آفات کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ