پاکستان

’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پروگرام کے تحت درخواست دہندگان کو پہلی قسط کی ادائیگی مکمل

لاہور:    ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پروگرام کے تحت 850 سے زائد درخواست دہندگان کو پہلی قسط کی ادائیگی مکمل کر لی گئی۔

پنجاب بھر کے مختلف شہریوں کو اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت گھر بنانے کے لئے 60 کروڑ روپے مل گئے، 21 اگست سے 31 اگست تک درخواست دینے والوں کی تصدیق کا عمل مکمل ہوگیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ارکان اسمبلی کو ڈپٹی کمشنر کے ساتھ خود جانے کی ہدایت کر دی، ارکان اسمبلی اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے درخواست دہندگان کو وزیر اعلیٰ کی طرف سے مبارکباد کا لیٹر بھی دیں گے۔

مریم نواز نے اپنی چھت، اپنا گھر سکیم کے تحت قرض کی رقم منظور ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کی پہلی قسط سے اپنے گھر کی تعمیر کا آغاز کر سکتے ہیں، دعا اورخواہش ہے کہ ہر بے گھر پاکستانی کو گھر کی نعمت میسر ہو، ترقی اور خوشحالی کے سفر میں نوازشریف، شہباز شریف اور ہم سب آپ کے ہمقدم ہیں۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ