انٹرنیشنل

امریکی صدارتی الیکشن کا پہلا نتیجہ سامنے آگیا

واشنگٹن :    امریکی صدارتی الیکشن کا پہلا نتیجہ آگیا ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نیو ہمپشائر کے چھوٹے قصبے ڈکس ویلی نوچ میں ووٹ رات 12 بجے ڈالے گئے ، جہاں کل 6 ووٹوں میں سے 3 کملا ہیرس اور 3 ڈونلڈ ٹرمپ نے حاصل کئے۔

نیو ہیمپشائر کا شہر ڈکس وِل نوچ شمال میں امریکا اور کینیڈا کی سرحد پر واقع ہے، جس کا شمار امریکا کے ان علاقوں میں ہوتا ہے جہاں انتخابی دن کا آغاز ہوتا ہے۔

یہاں سے 2020 کے الیکشن میں جو بائیڈن نے 5 ووٹ حاصل کئے تھے۔

واضح رہے کہ باقاعدہ الیکشن سے پہلے تقریبا آٹھ کروڑ شہری ووٹ ڈال چکے ہیں ، باقی ووٹرز آج اپنے پسندیدہ امیدوار کا چناؤ کریں گے، کسی بھی امیدوار کوجیت کیلئے 538میں سے 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں , 435ارکان نمائندگان، 33سینیٹرزاور 13ریاستوں کےگورنرز کابھی چناؤ ہوگا۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر