انٹرنیشنل

یوگنڈا: آسمانی بجلی گرنے سے بچوں سمیت 14 افراد ہلاک، 34 زخمی

کمپالا:   یوگنڈا میں ایک چرچ پر آسمانی بجلی گرنے سے 13 بچوں سمیت 14 افراد ہلاک اور 34 زخمی ہوگئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ یوگنڈا کے شمال مغرب میں پالابیک مہاجر کیمپ میں پیش آیا جو اس وقت 80 ہزار سے زائد پناہ گزینوں کا مسکن ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پالابیک مہاجر کیمپ کے متاثرین 2 روز قبل چرچ میں مذہبی رسومات کی ادائیگی میں مصروف تھے کہ تیز بارش اور بجلی کڑکنا شروع ہوگئی، اس دوران آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں14 افراد ہلاک جبکہ 34 زخمی ہوگئے۔

یوگنڈا پولیس ترجمان کا بتانا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 13 بچے شامل ہیں جبکہ ایک نوجوان کی عمر 21 سال تھی، بچوں کی صحیح عمریں معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر