کھیل

پاکستان آرمی نے مینز اینڈ ویمنز نیشنل سوئمنگ چیمپئن شپ جیت لی

لاہور:   پاکستان آرمی نے مینز اینڈ ویمنز نیشنل سوئمنگ چیمپئن شپ جیت لی۔

مینز ایونٹ میں پاکستان آرمی نے 14 گولڈ 11 سلور اور چھ برانز میڈلز حاصل کیے، سندھ کی ٹیم تین گولڈ دو سلور اور پانچ برانز میڈل کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی، پنجاب کا تیسرا اور واپڈا کا چوتھا نمبر رہا۔

پاکستان آرمی کے احمد درانی بیسٹ سوئمر قرار پائے، احمد درانی نے مجموعی طور پر پانچ گولڈ میڈلز حاصل کیے۔

ویمنز ایونٹ میں آرمی نے 9 گولڈ تین سلور اور چار برانز میڈلز کے ساتھ چیمپئن شپ اپنے نام کی، سندھ کی ٹیم چھ گولڈ چھ سلور اور دو برانز میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔

ویمنز ایونٹ میں واپڈا نے تیسری اور پنجاب نے چوتھی پوزیشن حاصل کی، پاکستان آرمی کی جہاں آرا نبی نے پانچ گولڈ میڈلز حاصل کیے اور بیسٹ سوئمر قرار پائیں۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این