کھیل

عمیر بٹ بیلجیم کرکٹ فیڈریشن کے تیسری بار چیئرمین منتخب

برسلز:    پاکستانی نژاد عمیر بٹ بیلجیم کرکٹ فیڈریشن کے مسلسل تیسری بار چیئرمین منتخب ہو گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے بیلجیم کرکٹ فیڈریشن کا مسلسل تیسری بار سربراہ منتخب ہونے پر عمیر بٹ کو مبارک باد دی۔

انہوں نے بیلجیم کرکٹ فیڈریشن کے نومنتخب چیئرمین عمیر بٹ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمیر بٹ کا تسلسل کے ساتھ تیسری بار چیئرمین منتخب ہونا ایک اعزاز ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ عمیر بٹ اپنی محنت اور پروفیشنل سوچ کی بدولت فیڈریشن کے چیئرمین منتخب ہوئے، امید ہے کہ عمیر بٹ بیلجیم میں کرکٹ کے فروغ کیلئے اپنا مؤثر کردار جاری رکھیں گے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این