کھیل

ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

مونگ کوک:    ہانگ کانگ سپر سکسز ٹونامنٹ میں پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

پاکستان نے کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقا کو 17 رنز سے شکست دے دی۔

قومی ٹیم نے 6 اوورز میں 3 وکٹ پر 105 رنز بنائے اور جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 106 رنز کا ہدف دیا، پاکستان کی جانب سے محمد اخلاق نے 16 گیندوں پر 53، حسین طلعت نے 11 گیندوں پر 27 رنز بنائے۔

106 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 4 وکٹ پر 88 رنز بنا سکی، پاکستان کی جانب سے آل راؤنڈر حسین طلعت نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ ایونٹ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت، متحدہ عرب امارات اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کو شکست دی جبکہ ہانگ کانگ سپر سکسز کے سیمی فائنل اور فائنل کل اتوار کو کھیلے جائیں گے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این