تجارت

وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ نے گندم بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد:    وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ نے گندم بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا۔

گندم بورڈ اجلاس 5 نومبر کو ہوگا، اجلاس کا مجوزہ ایجنڈا جاری ہو گیا، اجلاس میں سال 25-2024 کے ربیع سیزن میں گندم کی پیداواری لاگت کا تخمینہ لگایا جائے گا۔

ملک کے اندر گندم کی ترسیل اور ڈیمانڈ کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے، اجلاس میں زرعی ان پٹ بیج، کھاد اور زرعی ادویات کی دستیابی کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں پاسکو اور صوبائی محکمہ خوراک کی گندم پروکیورمنٹ اور ریلیز پالیسی کا جائزہ لیا جائے گا، ڈی ریگولیشن کے بعد گندم مارکیٹ کی منصوبہ بندی کا ایجنڈا بھی زیر بحث لایا جائے گا۔

وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کی جانب سے تمام صوبائی حکومتوں کو ورکنگ پیپرز جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی ہے، گندم بورڈ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کریں گے۔

اجلاس میں چاروں صوبوں کے سیکرٹری زراعت شرکت کریں گے، اجلاس میں ایم ڈی پاسکو، چیف این ایف ڈی سی بھی شریک ہوں گے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تجارت

افراط زر میں کمی کے باوجود پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے: آئی ایم ایف

  • ستمبر 26, 2024
نیویارک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ افراط زر میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان کو
تجارت

وفاقی وزیر تجارت کی 3 وزرا اعلیٰ سے انفراسٹرکچر سیس کے خاتمے کی درخواست

  • ستمبر 26, 2024
اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا