انٹرنیشنل

صدراتی انتخابات : 65 ملین سے زائد امریکیوں نے ابتدائی ووٹنگ میں حصہ لے لیا

واشنگٹن :   امریکہ میں 65 ملین سے زیادہ ووٹرز نے صدارتی الیکشن کی تاریخ سے پہلے امریکی انتخابات میں ارلی یا ابتدائی ووٹنگ میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق فلوریڈا یونیورسٹی کے شائع کردہ اعداد و شمار کے مطابق 34 ملین افراد نے بیلٹ بکس میں اور 31 ملین افراد نے ای میل کے ذریعے ووٹ کاسٹ کیا ، امریکہ میں ووٹرز کی تعداد 244 ملین ہے۔

سال  2020ء کے صدارتی انتخابات میں امریکی ووٹر ٹرن آؤٹ ریکارڈ تعداد تک پہنچ گیا جو 66.6 فیصد، یا تقریباً 159 ملین افراد کے مساوی تھا۔

اس حوالے سے وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن گذشتہ پیر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں قبل از وقت ووٹنگ میں اپنا ووٹ ڈالیں گے، بہت سے امریکی 5 نومبر کو الیکشن کے دن سے پہلے اپنا ووٹ ڈال سکیں گے۔

بائیڈن اس سال صدارتی انتخابات کی دوڑ سے دستبردار ہو گئے تھے اور اب ری پبلکن پارٹی کے امیدوار اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار اور نائب صدر کملا ہیرس کے خلاف انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

امریکی صدارتی انتخابات سے آٹھ روز قبل اور شدید مقابلے کے تناظر میں ٹرمپ نے نیویارک کے مشہور میڈیسن سکوائر گارڈن میں اپنے حامیوں کی ریلی نکالی جبکہ ہیرس نے فیصلہ کن ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا میں ووٹروں کو متحرک کیا۔

حالیہ دنوں میں متعدد معروف شخصیات نے ڈیموکریٹک امیدوار کے لیے اپنی حمایت ظاہر کی ہے، ان میں بروس اسپرنگسٹن اور بیونسے شامل ہیں، ٹرمپ امید کرتے ہیں کہ وہ اپنے حامیوں کو “دنیا کے سب سے مشہور میدان” میں رکھ کر اپنی انتخابی مہم کی رفتار کو ظاہر کریں گے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر