انٹرنیشنل

ایرانی سپریم لیڈرنے اسرائیل پر نئے حملے کی تیاری کا حکم دیدیا

تہران :   امریکی میڈیا نےدعویٰ کیا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے اسرائیل پر حملے کی تیاری کا حکم دے دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ کارروائی کا حکم اسرائیلی حملوں میں نقصانات کی بریفنگ کے بعد دیا گیا۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہےکہ اسرائیلی انٹیلی جنس حکام کے مطابق ایران اسرائیل پر ایک اور حملے کی تیاری کررہا ہے۔

ایک اور رپورٹ کے مطابق اسرائیلی انٹیلی جنس اطلاعات سامنے آئی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ 5 نومبر کو امریکی انتخابات سے پہلے ایران، عراقی ملیشیا کے ذریعے ڈرونز اور بیلسٹک میزائلوں سے اسرائیل پر حملے کی تیاری کررہا ہے۔

ایک بیان میں آیت اللّٰہ خامنہ ای کے مشیر نے کہا ہے کہ اسرائیل کو ایران پر حملوں کا ایسا درد ناک جواب دیا جائے گا کہ اسے پچھتانا پڑے گا، اسے نہ تو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جانا چاہئے اور نہ ہی کم سمجھا جانا چاہئے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پر حالیہ حملوں کے بعد ایران میں کسی بھی ہدف کو نشانہ بنانا ممکن ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر