انٹرنیشنل

صومالی مسلم کھلاڑی کو شارٹ لباس نہ پہنے پر فٹبال کھیلنے سے روک دیا گیا

لندن :  صومالی مسلمان کھلاڑی اقرا اسماعیل کو سترپوشی کے مطابق لباس پہننے پر برطانیہ میں گریٹر لندن ویمنز فٹ بال لیگ میں کھیلنے سے روک دیا گیا۔

صومالیہ کی سابق کپتان اقرا اسماعیل نے ایک انسٹاگرام ویڈیو میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں اتوار کو گریٹر لندن ویمنز فٹ بال لیگ میں کھیل کے دوران ٹیم یونائیٹڈ ڈریگن کے متبادل کے طور پر میدان میں اترنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی کیونکہ اس نے ٹریک سوٹ پاجامہ پہنا ہوا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک ریفری نے انہیں کہا کہ وہ برطانیہ میں گریٹر لندن ویمنز فٹ بال لیگ میں کھیلنے کے لیے شارٹس پہنیں۔

24 سالہ مسلم کھلاڑی نے مزید کہا کہ وہ اسی طرح کے لباس پہن کر پانچ سال سے گریٹر لندن ویمنز فٹ بال لیگ میں کھیل رہی ہیں، اب ان جیسی خواتین کا کھیلنا دن بہ دن مشکل بنایا جا رہا ہے، اب ان پر اس وقت تک کھیلنے پر پابندی لگا دی گئی ہے جب تک میں اپنے مذہبی عقائد سے سمجھوتا نہیں کر لیتیں۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر