تجارت

تعمیراتی شعبے کے فروغ اور دستاویزی بنانے کیلئے آئندہ ماہ کنسٹرکشن پیکیج لانے کی تیاری

اسلام آباد:   حکومت کی جانب سے تعمیراتی شعبے کے فروغ اور دستاویزی بنانے کیلئے آئندہ ماہ کنسٹرکشن پیکیج لائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کنسٹرکشن پیکیج آئی ایم ایف کی منظوری سے ہی متعارف کرایا جائے گا، پرائم منسٹر کنسٹرکشن پیکیج میں ٹیکسوں کی کوئی ایمنسٹی نہیں ہو گی، پرائم منسٹر کنسٹرکشن پیکیج میں تعمیراتی شعبے کو سہولیات دی جائیں گی۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کنسٹرکشن پیکیج کے تحت کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، پرائم منسٹر کنسٹرکشن پیکیج میں گھروں کی چھتوں پر رہائش بنانے کی چھوٹ دی جا سکتی ہے، پیکیج میں دو منزلہ عمارت پر تیسری منزل بنانے کی سہولت بھی دی جا سکتی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پرائم منسٹر کنسٹرکشن پیکیج میں سستے گھروں کی تعمیر کیلئے فنانسنگ کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، پیکیج میں نقشوں کی فیس کم کرنے کی بھی تیاری کی جا رہی ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تجارت

افراط زر میں کمی کے باوجود پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے: آئی ایم ایف

  • ستمبر 26, 2024
نیویارک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ افراط زر میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان کو
تجارت

وفاقی وزیر تجارت کی 3 وزرا اعلیٰ سے انفراسٹرکچر سیس کے خاتمے کی درخواست

  • ستمبر 26, 2024
اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا