کھیل

چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، امید ہے تمام ٹیمیں آئیں گی: محسن نقوی

لاہور:   چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی اور امید ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں تمام شریک ملک پاکستان آئیں گے۔

محسن نقوی نے مقامی ہوٹل میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ ٹرافی میں شرکت کے لیے بھارت کے آنے کے حوالے سے اللہ بہتر کرے گا، پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئےکوچ کی تقرری کا فیصلہ جلد ہوگا جبکہ فخر زمان کے حوالے سے فیصلہ سلیکٹرز عاقب جاوید اور دیگر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرافی کے لیے تینوں اسٹیڈیمز کی تزین و آرائش مقررہ تاریخ 15 دسمبر تک مکمل ہو جائے گی، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ کے فیصلے کے لیے مشاورت جاری ہے اور جلد فیصلہ ہو جائے گا کہ کوچ پاکستانی ہوگا یا غیر ملکی۔

اس حولے سے عاقب جاوید کو ذمہ داریاں دی جائیں گی جبکہ پی سی بی کے مختلف خالی عہدوں پر تقرریاں بھی ہوں گی۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این