انٹرنیشنل

اسرائیل کی انروا پرپابندیاں بچوں کو مارنے کا نیا حربہ ہے: یونیسیف

جینیوا:   اسرائیل کی جانب سے فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’انروا‘ پر اسرائیل کے اندر کام پر پابندی کے بعد اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ ’یونیسیف‘ نے ان پابندیوں کوناروا اور غیرقانونی قرار دیتے ہوئے ان کی مذمت کی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق یونیسیف کے ایک ترجمان نے کہا کہ "انروا‘‘ کے بغیر ان کی تنظیم زندگی بچانے والے سامان تقسیم نہیں کر سکتی ، اسرائیلی فیصلہ "بچوں کو مارنے” کے ایک نئے طریقے کی نمائندگی کرتا ہے۔

دوسری جانب انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کی ڈائریکٹر ایمی پوپ نے زور دے کرکہا کہ یہ تنظیم فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کے کام پر پابندی لگانے کے اسرائیلی فیصلے کے بعد بحرانوں کا سامنا کرنے والوں کے لیے اپنی مدد کو تیز کرنے کی خواہش مند ہے، لیکن وہیں تنظیم کے لیے غزہ میں UNRWA کی جگہ لینے کا "کوئی راستہ نہیں” ہے۔

انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’اونروا‘ غزہ کے لوگوں کے لیے بہت اہم ہے، میں کسی کے لیے یہ غلط تاثر نہیں چھوڑنا چاہتی کہ بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرین یہ کردار ادا کرنے کی اہلیت رکھتا ہے، کیونکہ ہم ایسا نہیں کر سکتے، لیکن ہم اس قابل ہیں کہ ان لوگوں کو مدد فراہم کریں جو اس وقت بحران کا سامنا کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ "یہ ایک ایسا کردار ہے جسے ہم ادا کرنے کے بہت خواہش مند ہیں اور ہم اسے متعلقہ مختلف فریقوں کے تعاون سے مضبوط کریں گے”۔

خیال رہے کہ اتوار کے روز اسرائیلی پارلیمنٹ میں ’انروا‘ پراسرائیل کے اندر سرگرمیوں پر پابندی کا بل کثرت رائے سے منظور کیا گیا تھا جس کی دنیا بھر کے مختلف ممالک کی جانب سے مذمت کی جارہی ہے ۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر