تجارت

پی آئی اے کی نجکاری ہوگی یا نہیں؟ حتمی فیصلہ آج متوقع

اسلام آباد:   قومی ایئر لائنز (پی آئی اے) کی نجکاری ہوگی یا نہیں؟ حتمی فیصلہ آج متوقع ہے۔

پی آئی اے کی 31 اکتوبر کو بڈنگ سے متعلق نجکاری کمیشن آج غور کرے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ صرف ایک نجی کمپنی کنسورشیم نے پیشگی رقم جمع کرائی، باقی پانچ گروپ میں سے کسی دیگر گروپ نے تاحال پیشگی رقم جمع نہیں کرائی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کی بولی کیلئے حکام کو تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نجکاری کمیشن کی اجازت کے بعد کمیٹی برائے نجکاری اور پھر وفاقی کابینہ منظوری دے دی، خریدار کمپنی تقریباً آئندہ 3 برس میں 5 سو ملین ڈالر سرمایہ کاری کرے گی، جہازوں کی تعداد 3 برسوں میں 20 سے بڑھا کر 45 تک کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خریدار کو 50 ارب سالانہ سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تجارت

افراط زر میں کمی کے باوجود پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے: آئی ایم ایف

  • ستمبر 26, 2024
نیویارک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ افراط زر میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان کو
تجارت

وفاقی وزیر تجارت کی 3 وزرا اعلیٰ سے انفراسٹرکچر سیس کے خاتمے کی درخواست

  • ستمبر 26, 2024
اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا