تجارت

لیسکو کا سرکاری نادہندہ اداروں سے وصولی کا فیصلہ

لاہور:  لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے سرکاری نادہندہ اداروں سے وصولی کا فیصلہ کرلیا۔

لیسکو نے نادہندہ وفاقی و صوبائی سرکاری اداروں کی فہرست جاری کردی۔

فہرست کے مطابق وزارت ریلوے لیسکو کی 51 کروڑ 90 لاکھ روپے کی نادہندہ ہے، سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذمے لیسکو کے 16 کروڑ 80 لاکھ روپے واجب الادا ہیں، پی ڈبلیو ڈی نے لیسکو کے 9 کروڑ 9 لاکھ روپے ادا کرنا ہیں، کیبنٹ سیکرٹریٹ لیسکو کا 8 کروڑ 10 لاکھ روپے کا نادہندہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق جیو لوجیکل سروے پاکستان نے لیسکو کے 6 کروڑ 20 لاکھ روپے ادا نہیں کیے، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سٹاف کالج کے ذمے لیسکو کے 3 کروڑ 50 لاکھ، پاکستان براڈ کاسٹ کارپوریشن کے ذمے 3 کروڑ 20 لاکھ، ٹی ایم ایز کے ذمے لیسکو کے 6 ارب 67 کروڑ روپے  ہیں۔

واسا نے لیسکو کے 3 ارب 60 کروڑ، پنجاب پولیس نے 73 کروڑ 60 لاکھ، پنجاب ایری گیشن ڈیپارٹمنٹ نے 69 کروڑ 90 لاکھ، ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور نے 53 کروڑ 50 لاکھ، ڈسٹرکٹ اینڈ تحصیل ہسپتال لاہور نے 46 کروڑ 70 لاکھ  اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ قصور نے 36 کروڑ 70 لاکھ روپے ادا کرنے ہیں۔

اسی طرح ایل ڈی اے لیسکو کا 28 کروڑ 30 لاکھ روپے، میو ہسپتال 27 کروڑ 80 لاکھ روپے، پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی 25 کروڑ 70 لاکھ روپے، محکمہ جیل 25 کروڑ 50 لاکھ روپے، لاہور رنگ روڈ اتھارٹی 23 کروڑ 20 لاکھ روپے اور گنگا رام ہسپتال 20 کروڑ 10 لاکھ روپے کا نادہندہ ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تجارت

افراط زر میں کمی کے باوجود پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے: آئی ایم ایف

  • ستمبر 26, 2024
نیویارک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ افراط زر میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان کو
تجارت

وفاقی وزیر تجارت کی 3 وزرا اعلیٰ سے انفراسٹرکچر سیس کے خاتمے کی درخواست

  • ستمبر 26, 2024
اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا