پاکستان

سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ، 17 امیدوار آمنے سامنے

اسلام آباد:   سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے، سپریم کورٹ بار کے انتخابات کے لیے 5 نشستوں پر 17 امیدوار آمنے سامنے ہیں۔

سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل صبح ساڑھے 8 بجے شروع ہو گیا جو شام 5 بجے تک جاری رہے گا، سپریم کورٹ بار کے الیکشن میں 4 ہزار 21 ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے، سب سے زیادہ ایک ہزار 414 ووٹرز کا تعلق لاہور سے ہے۔

صدر کی نشست پر میاں محمد رؤف عطا اور منیر احمد خان کاکڑ کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے جبکہ سیکرٹری کی سیٹ پر سلمان منصور اور ملک زاہد اسلم کے درمیان مقابلہ ہے۔

اسی طرح سپریم کورٹ کے سالانہ انتخابات میں نائب صدر پنجاب کی سیٹ پر رانا بختیار اور رانا غلام سرور کے درمیان مقابلہ ہے جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری کی سیٹ پر محمد اورنگزیب اور راجہ زبیر حسین مقابلے میں ہیں، اسی طرح فنانس سیکرٹری کی سیٹ پر اورنگزیب میر اور چودھری تنویر مدمقابل ہیں۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ