پاکستان

26ویں آئینی ترمیم درست سمت کی جانب قدم ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی

لاہور:    اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم درست سمت کی جانب قدم ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم پر بیسیوں بار بات کی،میرے جیسے سائلین عدالت میں انصاف کے حصول کیلئے جاتے ہیں، مجسٹریٹ کے آفس میں فائلز زمین پر پڑی ہوتی ہیں، سوچتا ہوں یہاں مجھے کیسے انصاف ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ بار ایسوسی ایشن کے نمائندگان کو بنچز کے ساتھ مل کر اچھا ماحول قائم کرنا چاہیے، ایسا نہیں ہوسکتا کہ چیزوں کو نظر انداز کردیں اور درست نتائج کا انتظار کریں، آئینی ترامیم پارلیمان کا حق تھا، وزیراعظم شہبازشریف، بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر جن کا ترمیم میں کردار تھا تحسین کے مستحق ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ترمیم سے آئین کو 73کے آئین کی اصل صورت میں بحال کیا، نقصان کے نتیجے میں بیگاڑ بھی پیدا ہوتا چلا جاتا ہے، ملک میں سیاسی استحکام ہے یا نہیں غور ہونا چاہیے، میرے منصب کا تقاضا ہے پارٹی پوزیشن نہ لوں۔

ملک احمد خان نے کہا کہ عوام الناس سے درخواست ہے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں، پولیو ٹیموں سے تعاون کریں، پولیو ورکرز بھی آپ کے اپنے بچے ہیں، پنجاب کے طول و عرض میں رہنے والے لوگ اس پولیو مہم میں حصہ لیں، پولیو کے قطرے بچوں کیلئے بہت ضروری ہیں، جو پولیو سے متاثرہ ہیں وہ بہت مشکل زندگی گزار رہے ہیں، آپ کی تھوڑی سی توجہ بچوں کا مستقبل سنوار سکتی ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ