پاکستان

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کی حاضری معافی کی درخواست منظور

راولپنڈی:    احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت کی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ پی ٹی آئی کے وکلاء نے طبیعت ناسازی کے باعث سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔

بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل عدالت پیش نہ ہوئے، وکلاء صفائی نے ریفرنس پر سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کرنے کی استدعا کردی جس کی نیب پراسیکیوٹر نے مخالفت کی۔

نیب پراسیکیوٹر نے وکلاء صفائی کی مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ بشریٰ بی بی آج کی سماعت میں موجود نہیں ہیں، ان کے کونسل بھی آج دستیاب نہیں ہیں، جان بوجھ کر کیس کو طول دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل کی عدم دستیابی کے باعث کیس کے تفتیشی آفیسر پر جرح نہ ہو سکی، احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ