تجارت

جعلی رسیدیں جاری کرنے والوں کی شامت آگئی، 2 ریسٹورنٹس سربمہر

اسلام آباد:    ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد نے جعلی رسیدیں جاری کرنے پر 2 ریسٹورنٹس سیل کردیے۔

ایف بی آر کے مطابق پوائنٹ آف سیل ٹریکنگ سافٹ ویئر سے جعلی رسیدوں کی تصدیق ہوئی، دونوں ریسٹورنٹس کو سیل کر کے پانچ، پانچ لاکھ روپے جرمانہ کردیا گیا۔

ایف بی آر کا کہنا ہےکہ 25 اکتوبر سے پوائنٹ آف سیل انعامی سکیم شروع ہوچکی ہے، پہلے مرحلے میں سکیم اسلام آباد میں ریسٹورنٹس اور ریٹیلرز کے لیے متعارف کرائی گئی ہے، سکیم کو اگلے ماہ سے پورے ملک تک توسیع دی جائےگی۔

ایف بی آر کے مطابق جعلی رسیدوں کے بارے میں ایف بی آر کو مطلع کرنے والوں کو انعامات دیے جائیں گے، ایف بی آر صارفین کے بینک اکاؤنٹس میں نقد انعامات براہ راست منتقل کرےگا، یہ اہم اقدام جعلی رسیدوں کے رجحان کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تجارت

افراط زر میں کمی کے باوجود پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے: آئی ایم ایف

  • ستمبر 26, 2024
نیویارک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ افراط زر میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان کو
تجارت

وفاقی وزیر تجارت کی 3 وزرا اعلیٰ سے انفراسٹرکچر سیس کے خاتمے کی درخواست

  • ستمبر 26, 2024
اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا