انٹرنیشنل

تہران پر جارحیت کا متناسب جواب دیا جائے گا: ایران

تہران:   ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف نے تل ابیب کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران پر حملے کا متناسب جواب دیا جائے گا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق نائب صدر محمد رضا عارف سے تہران میں حماس اور حزب اللّٰہ کے نمائندوں نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد رضا عارف کا کہنا تھا کہ اسرائیل جارح ردعمل کا منتظر رہے، مناسب وقت اور حالات میں تل ابیب کو متناسب جواب دیا جائے گا۔

دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ عباس عرقچی نے تہران پر اسرائیلی فضائی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فوجی مراکز پر اسرائیلی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران پورا حق رکھتا ہے کہ اس جارحیت کا مناسب جواب دے، یہ حملے غزہ اور لبنان میں اسرائیل کی نسل کشی سے الگ نہیں کیے جاسکتے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر