انٹرنیشنل

اسرائیلی حملے کو بڑھا چڑھا کر یا کم بتا کر پیش نہ کیا جائے: علی خامنہ ای

تہران:   ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران پر ہونے والے اسرائیلی حملے کو نہ تو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جانا چاہئے نہ ہی کم کیا جانا چاہئے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کی گئی پوسٹ میں انہوں نے کہا دو دن پہلے کئے گئے صیہونی حکومت کے حملے کے لئے مبالغہ آرائی نہیں کرنی چاہئے اور نہ ہی اسے کم بتانا چاہیے۔

دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے جاں بحق ہونے والے فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جاں بحق ہونے والے فوجیوں نے بغیر کسی خوف کے سرزمین کے دفاع کے لئے کوشش کی۔

خیال رہے اسرائیلی فوج کے ایران پر کیے گئے حملے کے نتیجے میں چار فوجی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ایران کا کہنا ہے کہ چند ریڈارز کو محدود نقصان پہنچا ہے، تاہم ایرانی میڈیا نے ایرانی دفاعی صلاحیت کو اجاگر کیا لیکن براہ راست جواب دینے سے متعلق کوئی بات نہیں کی ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر