پاکستان

26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر

اسلام آباد:  26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کردی گئی۔

سپریم کورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف نئی درخواست ایڈووکیٹ میاں آصف کی جانب سے 184(3) کے تحت دائر کی گئی ہے جس میں وفاقی حکومت ،وزارت قانون اور اٹارنی جنرل کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عظمیٰ 26 ویں آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دے، پارلیمان عدلیہ کی آزادی کے خلاف ترمیم نہیں کر سکتی، عدلیہ کی آزادی آئین کے بنیادی ڈھانچے کا جزو ہے، پارلیمان کی عدالتی امور میں مداخلت عدلیہ کی آزادی اور انصاف کی فراہمی کو متاثر کرتی ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بھی سپریم کورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ایک درخواست دائر کی گئی تھی، افراسیاب خٹک کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں ن لیگ، پیپلز پارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو فریق بنایا گیا تھا۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ