پاکستان

چاہتے ہیں چینی شہریوں پر حملوں میں ملوث افراد کیفر کردار تک پہنچ جائیں: چینی سفیر

اسلام آباد:  پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں چینی شہریوں پر حملوں میں ملوث افراد کیفر کردار تک پہنچ جائیں۔

ملاقات کے دوران چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان میں ایس سی او کا انعقاد کامیاب رہا، 4 ماہ کے اندر چین اور پاکستان کے رہنماؤں کی دوبارہ ملاقات ہمارے قریبی تعلق کا اظہار ہے، چینی وزیراعظم کے دورہ کے دوران متعدد اہم ایم او یوز پر دستخط ہوئے۔

چینی سفیر نے کہا کہ چینی وزیراعظم نے وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ گوادر کے جدید ایئرپورٹ کا افتتاح کیا، ایس سی او کے موقع پر چینی وزیراعظم نے صدر وزیراعظم ، سپیکر اور چیئرمین سینٹ سے ملاقاتیں کیں۔

انہوں نے کہا کہ چینی وزیراعظم لی جیانگ نے آرمی چیف اور دیگر سکیورٹی عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کیں، چینی وزیراعظم نے ان ملاقاتوں میں چینی شہریوں کے تحفظ کی بات کی۔

چینی سفیر نے کہا کہ صدر شی کو پاکستان میں سکیورٹی پر تشویش ہے، چین کے مالی تعاون سے ہم نے گوادر میں ایئر پورٹ بنایا یے، اس ایئرپورٹ پر بڑے بڑے کارگو طیارے لینڈ کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی میں کنیکٹوٹی اور تجارت کے حوالے سے بڑا پوٹینشل ہے، ہم چاہتے ہیں سی پیک کے ذریعے پاکستان میں بڑے منصوبے بنیں۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ