تجارت

5 آئی پی پیز سے معاہدہ ختم ہونا بڑی کامیابی، مزید 18 پر نظر ثانی ہو رہی ہے: ایس ایم تنویر

کراچی:  سرپرست اعلیٰ یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ 5 آئی پی پیز کا معاہدہ ختم ہونا بڑی کامیابی ہے، اب مزید 18 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظر ثانی ہونے جارہی ہے۔

ایس ایم تنویر نے کہا کہ 5 آئی پی پیز بند ہونے سے 71 پیسے فی یونٹ کا ہی فرق ہوگا مگر ابھی یہاں پر بس نہیں ہوئی ہے، صرف ستمبر میں ایک ہزار میگا واٹ بجلی کی کھپت کم ہوچکی ہے حکومت کو فوری طور پر بجلی کی قیمت 20 روپے فی یونٹ کرنے کا اعلان کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کپیسٹی چارجز 9 روپے فی یونٹ بنتے ہیں باقی سب فراڈ ہے، بجلی کی سپلائی اور ڈسکوز کی لاگت 25 سے 26 روپے ہوتی ہے، حکومت اس معاملے پر فوری فیصلہ کرے۔

ایس ایم تنویر نے کہا کہ انڈسٹری اس غلطی کو مزید برداشت نہیں کر سکتی، اب ایک اور نیا قانون آگیا ہے، اگر بجلی کا بل آخری تاریخ کے بعد ادا کیا تو لیٹ چارجز دس فیصد بڑھانا ظلم ہے۔

انہوں نے کہا کہ نومبر میں شرح سود میں 5 فیصد اور دسمبر میں بھی 5 فیصد کمی کی جائے، حکومت وقت پر فیصلے کرے اگر نہ کیے تو مشکلات بڑھ جائیں گی۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تجارت

افراط زر میں کمی کے باوجود پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے: آئی ایم ایف

  • ستمبر 26, 2024
نیویارک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ افراط زر میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان کو
تجارت

وفاقی وزیر تجارت کی 3 وزرا اعلیٰ سے انفراسٹرکچر سیس کے خاتمے کی درخواست

  • ستمبر 26, 2024
اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا