تجارت

پنجاب حکومت کا ایک کروڑ 65 لاکھ ایکڑ پر گندم کاشت کرنے کا ہدف مقرر

لاہور:    پنجاب حکومت نے صوبے میں ایک کروڑ 65 لاکھ ایکڑ پرگندم کاشت کرنے کا ہدف مقرر کر دیا۔

چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اہم اجلاس ہوا جس میں گندم کی کاشت کے اہداف کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں حکام کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ راولپنڈی ڈویژن میں 14 لاکھ 91 ہزار ایکڑ، سرگودھا 17 لاکھ 40 ہزار، فیصل آباد ڈویژن میں 18 لاکھ 87 ہزار ایکڑ پر گندم کاشت کرنے کا ہدف ہے۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ گجرات ڈویژن میں 12 لاکھ 51 ہزار ایکڑ، گجرانوالہ 11 لاکھ 53 ہزار ایکڑ، لاہور میں 13 لاکھ 33 ہزار ایکڑ پر گندم کاشت کی جائے گی، اسی طرح ساہیوال ڈویژن میں 9 لاکھ 20 ہزار ایکڑ، ملتان ڈویژن میں 18 لاکھ 20 ہزار، بہاولپور میں 26 لاکھ 11 ہزار ایکڑ، ڈی جی خان ڈویژن میں 22 لاکھ 94 ہزار ایکڑ رقبے پر گندم کی کاشت کا ہدف ہے۔

چیف سیکرٹری نے گندم کی کاشت کے سلسلے میں کاشتکاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ زراعت گندم کی بوائی کے لیے کاشتکاروں کو مکمل تعاون اور رہنمائی فراہم کرے، گندم بوائی مہم کے دوران محکمہ زراعت کے افسران اپنی تمام تر توجہ مقررہ اہداف کے حصول پر مرکوز رکھیں، زراعت کے شعبہ کی بہتری حکومت کی ترجیح ہے۔

سیکرٹری زراعت کی جانب سے اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ گندم بوائی کی مہم یکم تا 30 نومبر جاری رہے گی اور اس کی مانیٹرنگ کے لیے صوبے، ڈویژن، ضلع اور تحصیل کی سطح پر کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں، زرعی مداخل کی خریداری میں سہولت کے لیے کاشتکاروں کو کسان کارڈ مہیا کیے گئے ہیں جس کے ذریعے کاشتکار صوبے بھر میں رجسٹرڈ ڈیلرز سے گندم کی فصل کے لیے بلاسود قرضوں پر زرعی مداخل خرید سکیں گے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تجارت

افراط زر میں کمی کے باوجود پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے: آئی ایم ایف

  • ستمبر 26, 2024
نیویارک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ افراط زر میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان کو
تجارت

وفاقی وزیر تجارت کی 3 وزرا اعلیٰ سے انفراسٹرکچر سیس کے خاتمے کی درخواست

  • ستمبر 26, 2024
اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا