کھیل

محمد رضوان کے ٹیسٹ کرکٹ میں 2 ہزار رنز مکمل

لاہور:  قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹیسٹ کرکٹ میں 2 ہزار رنز مکمل کر لیے۔

انگلینڈ کیخلاف راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے یہ سنگ میل عبور کیا ہے۔

محمد رضوان نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں 2 ہزار رنز مکمل کر لیے ہیں، انہوں نے یہ کارنامہ محض 57 اننگز میں سرانجام دیا۔

اس سے قبل پاکستان کیلئے ٹیسٹ کرکٹ میں بطور وکٹ کیپر 2 ہزار رنز بنانے والوں میں سرفراز احمد 3 ہزار 31 رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں کامران اکمل 2 ہزار 648، معین خان 2 ہزار 581 اور امتیاز احمد 2 ہزار 10 رنز کیساتھ فہرست میں موجود ہیں۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این