انٹرنیشنل

فلپائن : سمندری طوفان ٹرامی نے تباہی مچادی ، 40 افراد ہلاک

منیلا :   فلپائن میں سمندری طوفان ٹرامی نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک جبکہ ہزاروں بے گھر ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمال مشرقی فلپائن میں سمندری طوفان ٹرامی کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی رونما ہوئے۔

طوفان کے باعث رہائشی علاقوں میں نظام زندگی درہم برہم ہوگیا اور گھروں میں پانی جمع ہونے سے شہری گھر کی چھتوں پر محصور ہو کر رہ گئے، سیلاب کی وجہ سے سڑکیں بہہ گئیں اور انفرا سٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ متعدد گاؤں بھی شدید متاثر ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیلاب اور بارش کی وجہ سے 10 ہزار لوگ گھروں سے بےگھر ہوگئے اور 2 ماہ کی بارش دو دن میں ریکارڈ کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ہنگامی صورتحال کی وجہ سے ریسکیو ٹیمیں شہریوں کی مدد کررہی ہیں اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر