تجارت

پنجاب میں بیلاروس کے تعاون سے ٹریکٹر اسمبلنگ پلانٹ لگانے کا فیصلہ

لاہور:  پنجاب میں بیلاروس کے تعاون سے مقامی سطح پر ٹریکٹروں کی تیاری کے لئے اسمبلنگ پلانٹ لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے بیلا روس کے سفیر آندرے میٹیلیسا نے ملاقات کی ، ملاقات میں بیلاروس نے پنجاب میں الیکٹرک بس پراجیکٹ میں بھی معاونت کی پیشکش کی ، ملاقات کے موقع پر بیلا روس کے ٹریڈ قونصلر الیا قانہ پلیو بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران دوطرفہ باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دوران گفتگو زراعت، تجارت اور سیاحت کے فروغ ،غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مراعات اور سہولیات فراہم کے امور پر بھی بحث ہوئی۔

مریم نوازشریف کا دوران گفتگو کہنا تھا کہ بیلا روس کے ساتھ زراعت اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں، پنجاب میں زرعی مشینری خصوصاًٹریکٹرز کی تیاری میں بیلاروس کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بیلاروس کے مابین باہمی تعلقات بالخصوص تجارت میں اضافہ چاہتے ہیں، ٹریڈ کیلئے ٹرانزٹ روٹ اور سڑکوں کے ذریعے تجارتی کوریڈور خطے کیلئے خوش آئند ہو گا۔

دوسری جانب سفیر بیلاروس آندرے میٹیلیسا نے باہمی تجارت کے فروغ کا روڈ میپ طے کرنے کیلئے وزیر زراعت، وزیر ٹرانسپورٹ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور صدر بینک آف پنجاب سے بھی ملاقات کی۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تجارت

افراط زر میں کمی کے باوجود پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے: آئی ایم ایف

  • ستمبر 26, 2024
نیویارک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ افراط زر میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان کو
تجارت

وفاقی وزیر تجارت کی 3 وزرا اعلیٰ سے انفراسٹرکچر سیس کے خاتمے کی درخواست

  • ستمبر 26, 2024
اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا