انٹرنیشنل

مائیکرو سافٹ کا ایرانی ہیکرز پر امریکی انتخابی ویب سائٹس کو نشانہ بنانے کا الزام

واشنگٹن:   مائیکرو سافٹ نے ایرانی ہیکرز پر امریکی انتخابی ویب سائٹس کو نشانہ بنانے کا الزام لگا دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مائیکروسافٹ نے شائع ایک بلاگ میں کہا ہے کہ ایک ایرانی ہیکنگ گروپ ووٹ کے قریب آنے پر امریکی انتخابات سے منسلک امریکی ویب سائٹس اور میڈیا آؤٹ لیٹس کا سراغ لگا رہا ہے، محققین نے کہا کہ یہ سرگرمی براہ راست اثر انداز ہونے والی کارروائیوں کی تیاریوں کی نشاندہی کرتی ہے۔

شائع کئے گئے بلاگ میں اشارہ کیا گیا ہے کہ ہیکرز جنہیں مائیکروسافٹ نے ’’کاٹن سینڈ سٹارم‘‘ کہا اور جو ایرانی پاسداران انقلاب سے منسلک ہیں نے متعدد ریاستوں میں انتخابات سے متعلق متعدد ویب سائٹس کی محدود جاسوسی اور جانچ کی ہے، بلاگ نے ان ویب سائٹس کے نام نہیں بتائے۔

بلاک میں محققین نے لکھا کہ جوں جوں امریکی صدارتی الیکشن قریب آ رہا ہے کاٹن سینڈ سٹارم گروپ اپنی سرگرمیوں میں اضافہ کرے گا، یہ اندازہ گروپ کی کارروائیوں کی رفتار اور اس کی انتخابی مداخلت کی تاریخ کو دیکھتے ہوئے لگایا گیا ہے، گروپ کی سابق کوششوں کے پیش نظر یہ پیشرفت خاص طور پر تشویش کا باعث ہے۔

دوسری طرف اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس طرح کے الزامات مکمل طور پر بے بنیاد اور مکمل طور پر ناقابل قبول ہیں، ایران کا امریکی انتخابات میں مداخلت کا کوئی مقصد یا ارادہ نہیں ہے۔

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر