پاکستان

چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور نئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی ملاقات

اسلام آباد:   چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور نئے تعینات ہونیوالے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق دونوں میں ملاقات چیف جسٹس چیمبر میں ہوئی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے نئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو مبارک باد پیش کی، جسٹس یحییٰ آفریدی نے مبارکباد کو قبول کیا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی نے مقدمات کی سماعت کے بعد چیف جسٹس سے دوسری ملاقات بھی کی، دونوں ججز میں پہلی ملاقات آج مقدمات کی سماعت سے قبل ہوئی، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس منصور علی شاہ کے چیمبر میں بھی گئے۔

ذرائع کے مطابق نئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو ان کے چیمبر کے سٹاف نے بھی مبارک باد دی۔

واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دیدی ہے جبکہ وزارت قانون نے ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ