کھیل

لسٹ اے کی تیز ترین ڈبل سنچری کا ریکارڈ چیڈ بوس کے نام

اوول:   نیوزی لینڈ کے بیٹر چیڈ بوس نے لسٹ اے کی تیز ترین ڈبل سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

چیڈ بوس نے نیوزی لینڈ ڈومیسٹک کرکٹ کی ون ڈے ٹرافی میں ورلڈ ریکارڈ قائم کیا، انہوں نے کنٹری بری کی جانب سے کھیلتے ہوئے 103 گیندوں پر ڈبل سنچری مکمل کی۔

چیڈ بوس نے ٹریوس ہیڈ اور نرائن جگادیسن کا 114 گیندوں پر ڈبل سنچری کا ریکارڈ توڑا۔

فورڈ ٹرافی کا یہ میچ کنٹری بری اور اوٹاگو وولٹس کے درمیان ہیگلے اوول میں کھیلا گیا۔

کنٹری بری نے پہلے کھیلتے ہوئے 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 343 رنز بنائے، چیڈ بوس نے 205 رنز کی اننگز میں 7 چھکے اور 27 چوکے لگائے۔

چیڈ بوس 6 ون ڈے اور 11 ٹی 20 میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کر چکے ہیں اور لسٹ اے میں 99 میچز کھیل چکے ہیں، کنٹری بری نے اوٹاگو کی ٹیم کو 103رنز پر آل آؤٹ کر دیا اور میچ 240 رنز سے جیت لیا۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این