پاکستان

چیف جسٹس پاکستان کی تقرری کا معاملہ، سپیکر قومی اسمبلی نے کمیٹی ارکان کے نام مانگ لئے

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان کی تقرری کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے پارلیمانی لیڈرز سے کمیٹی ارکان کے نام مانگ لئے۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی تعیناتی کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا عمل شروع ہوگیا ، سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی لیڈرز سے کمیٹی ارکان کے نام مانگے ہیں جس میں آٹھ ارکان قومی اسمبلی سے اور چار سینیٹ سے لیے جائیں گے ۔

ذرائع  کا بتانا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل ہوتے ہی وزارت قانون سے تین سینئر ججز کا پینل طلب کیا جائے گا ، کمیٹی ججز کے پینل میں سے چیف جسٹس پاکستان کا انتخاب عمل میں لائے گی ۔

واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کے دستخط کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ