پاکستان

نئی قانون سازی ، بلاول بھٹو کی مثالی قیادت پر پوری پیپلز پارٹی کو فخر ہے: شیری رحمان

اسلام آباد: نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مثبت اور کلیدی کردار کو سراہا ہے ۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم دونوں ایوانوں سے منظور ہونے پر تمام اتحادی جماعتوں اور شراکت داروں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، مولانا فضل الرحمان، وزیر اعظم شہباز شریف اور تمام افراد کا شکریہ جن کی قیادت اور محنت کے بدولت یہ سنگ میل حاصل ہوا۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ اس سارے عمل میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی مثالی قیادت پر پوری پیپلز پارٹی کو فخر ہے، ہم میثاق جمہوریت میں کیے گئے عدالتی اصلاحات کے وعدے کو پورا کرتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں جیسا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے تصور کیا تھا۔

رہنما پیپلزپارٹی کاکہناتھا کہ مجھے بے حد خوشی ہوئی کہ اجتماعی حکمت اور دانائی 26ویں آئینی ترمیمی بل کی حمایت میں اکٹھی ہوئی، اکثریت نے ایوان نے 22 کلیدی شقوں کے حق میں ووٹ دیا ہے، نئی قانون سازی ہمارے عدل کے نظام کو مضبوط بنانے، مساوات اور نمائندگی کے اصولوں کو برقرار رکھنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری آئینی اصلاحات کے لیے تمام جماعتوں کی لگن کی عکاسی کرتی ہے جو تمام شہریوں کے حقوق کے تحفظ کا باعث بنے گی، یہ اصلاحات ہماری قوم کے بہتر مستقبل کو تشکیل دیں گی اور ہماری جمہوریت کی بنیادوں کو مضبوط کریں گی۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ