تجارت

آئی ایم ایف سے 2 ارب ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ کی درخواست کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:   پاکستان نے پہلی درخواست کے بعد کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے آئی ایم ایف سے دوبارہ درخواست کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق سالانہ میٹنگز کے دوران وزیر خزانہ آئی ایم ایف سے 2 ارب ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے درخواست کریں گے، ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات کے دوران کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے وزارت خزانہ نے ورکنگ مکمل کر لی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر عالمی بینک سے موسمیاتی تبدیلی کے منصوبوں کی فنانسنگ کیلئے منصوبوں پر بات چیت کی جائے گی، ایم ڈی آئی ایم ایف سے حتمی بات چیت کے بعد پاکستان کو 2 ارب ڈالر تک فنانسنگ ہو سکتی ہے۔

کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے پہلی درخواست کو آئی ایم ایف نے فوری نہیں مانا تھا، آئی ایم ایف حکام کیساتھ قرض پروگرام کے بعد اہداف پر عملدرآمد کی ابتدائی رپورٹس کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع وزارت خزانہ نے مزید کہا ہے کہ 26 اکتوبر تک وزیر خزانہ، سیکرٹری خزانہ اور سٹیٹ بینک حکام کیساتھ سالانہ اجلاسوں میں شریک ہوں گے، وزیر خزانہ آئی ایم ایف کی سالانہ میٹنگز میں شرکت کے بعد ہفتے کے اختتام تک واپس آئیں گے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تجارت

افراط زر میں کمی کے باوجود پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے: آئی ایم ایف

  • ستمبر 26, 2024
نیویارک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ افراط زر میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان کو
تجارت

وفاقی وزیر تجارت کی 3 وزرا اعلیٰ سے انفراسٹرکچر سیس کے خاتمے کی درخواست

  • ستمبر 26, 2024
اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا