انٹرنیشنل

متحدہ عرب امارات نے لبنان کیلئے مزید 120 ٹن امدادی سامان روانہ کر دیا

ابوظہبی: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے لبنان کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی جاری رکھتے ہوئے طبی اور غذائی امداد، ایمبولینس اور رہائش کے سامان کے تین اور طیارے روانہ کر دیے ہیں۔

یواے ای کی نیوز ایجنسی کے مطابق امارات نے اب تک لبنان کے لئے 12 طیاروں کے ذریعے 515 ٹن امدادی سامان روانہ کیا ہے، یہ دو ہفتوں کی قومی امدادی مہم ’’متحدہ عرب امارات لبنان کے ساتھ کھڑا ہے‘‘ کا حصہ ہے جو 8 اکتوبر کو عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)، اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) اور بین الاقوامی فیڈریشن آف ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز (آئی ایف آر سی) جیسے متعلقہ بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ مل کر شروع کی گئی تھی۔

یہ مہم صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ہدایات کے مطابق نائب صدر، نائب وزیراعظم اور صدارتی عدالت کے چیئرمین شیخ منصور بن زاید النہیان کی پیروی میں اور صدارتی عدالت برائے ترقی اور شہید ہیروز کے امور کے نائب چیئرمین اور بین الاقوامی انسانی اور خیراتی کونسل کے چیئرمین شیخ طیب بن محمد بن زاید النہیان کی نگرانی میں شروع کی گئی تھی۔

متحدہ عرب امارات نے لبنان اور شام میں لبنانی مہاجرین کے لئے 120 ٹن امدادی سامان لے جانے والے تین اور طیارے روانہ کرکے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فضائی امداد کی فراہمی میں اضافہ کیا ہے۔

یواے ای کے معاون وزیر برائے ترقی و بین الاقوامی تنظیموں سلطان محمد الشمسی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی کارروائیوں سے متاثرہ لبنانی شہریوں کے لئے ان کے ملک کی امداد کی مسلسل فراہمی متحدہ عرب امارات کے انسانی عزم اور عالمی ذمہ داری کی عکاسی کرتی ہے کہ وہ مشکل کی گھڑی میں لوگوں اور معاشروں کے ساتھ کھڑا ہو اور ان کے مصائب کو فوری طور پر کم کرے۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کا ہمیشہ سے انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں، آفات اور تنازعات کے درمیان معاشروں کو سلامتی اور استحکام بحال کرنے میں معاونت کے حوالے سے عالمی سطح پر نمایاں کردار رہا ہے۔

Avatar

admin

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر