پاکستان

سلمان اکرم راجا کو عمران خان سے ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی: شیخ وقاص

اسلام آباد:  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ سلمان اکرم راجا کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی۔

مائیکر بلاگنگ ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے صرف چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور سینیٹر علی ظفر کلیئر ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اڈیالہ حکام سلمان اکرم راجا کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت نہیں دے رہے جبکہ بیرسٹر گوہر جیل کے باہر کھڑے ہیں، صاحبزادہ حامد رضا بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس وقت تک نہیں جائیں گے جب تک ان کی طرف سے دیئے گئے تمام نام بانی پی ٹی آئی سے ملنے کے لیے کلیئر نہیں ہو جاتے۔

Avatar

abid abbas

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ