انٹرنیشنل

حزب اللہ نے شمالی اسرائیل کے قصبے صفد پر درجنوں ڈرونز برسا دیئے

بیروت : (ویب ڈیسک ) ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ نے اسرائیل کے شمالی قصبے صفد پر درجنوں ڈرونز برسادیئے۔

عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے جمعہ کے روز اسرائیل کے شمالی قصبے صفد پر ڈرون حملہ کرنے کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے، صفد پر حزب اللہ کے مطابق کئی ڈرونز کی مدد سے حملہ کیا گیا ہے۔

حزب اللہ کے مطابق اس نے جمعہ کے روز صفد میں اسرائیلی فوج کے مرکز کو ڈرونز حملوں سے نشانہ بنایا ، یہ حملہ حزب اللہ کے مضبوط گڑھ پر اسرائیلی حملوں کے جواب کے طور پر ہے۔

ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نے ڈرون طیاروں کے ایک سکوارڈرن سے حملہ کیا۔  حملے میں اسرائیل کو کتنا نقصان ہوا اس بارے تفصیل سامنے نہیں آئی ۔

ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ جس کے سربراہ حسن نصراللہ کی 27 ستمبر کو اسرائیل کی بیروت پر بمباری سے شہادت ہوئی تھی ، لگتا ہے اس بڑے صدمے کو برداشت کر کے دوبارہ کھڑی ہو گئی ہے۔

بلا شبہ حزب اللہ کے سربراہ سمیت کئی دوسرے اہم کمانڈر بھی اسرائیل کے ہاتھوں شہید ہو چکے ہیں۔

Avatar

admin

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر