تجارت

کئی روز اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمتوں میں کمی آگئی

کراچی: کئی روز مسلسل اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمتوں میں کمی آگئی ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں 4 ڈالر فی اونس جبکہ ملکی سطح پر 500 روپے فی تولہ کمی ہوئی ہے۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی سطح پر 4 ڈالر کمی کے بعد فی اونس سونا 2653 ڈالرز کا ہو گیا جبکہ ملکی سطح پر 500 روپے کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 428 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد 10گرام سونا 2 لاکھ 36 ہزار 197 روپے کا ہو گیا۔

Avatar

admin

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

تجارت

افراط زر میں کمی کے باوجود پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے: آئی ایم ایف

  • ستمبر 26, 2024
نیویارک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ افراط زر میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان کو
تجارت

وفاقی وزیر تجارت کی 3 وزرا اعلیٰ سے انفراسٹرکچر سیس کے خاتمے کی درخواست

  • ستمبر 26, 2024
اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا