انٹرنیشنل

اسرائیل شرائط پوری ہونے تک جنگ نہیں روکے گا : اسرائیلی وزیرخارجہ

یروشلم : (ویب ڈیسک ) اسرائیلی وزیرِ خارجہ یسرائیل کاٹز کا کہنا ہے کہ اسرائیل متعدد شرائط پوری ہونے تک جنگ نہیں روکے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ نے جرمنی، برطانیہ، اٹلی، کینیڈا سمیت 25 ممالک کے وزراء خارجہ کو یہ پیغام دیا۔

یسرائیل کاٹز کا کہنا ہے کہ جنگ بندی صرف اس صورت ہو گی کہ حزب اللّٰہ اسرائیلی سرحد سے دور جائے، حزب اللّٰہ کو دریائے لیتانی کے شمال میں دھکیل کر غیر مسلح کیا جائے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے شہری علاقوں میں فضائی حملے جاری ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وادی بقاع اور عین الدلب سمیت لبنان کے دیگر علاقوں میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 105 افراد شہید ہو گئے۔

Avatar

admin

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر