پاکستان

وزیراعلیٰ پختونخوا کے پاس عوام کی بہتری کا کوئی منصوبہ نہیں:امیرمقام

سوات : وفاقی وزیرسیفران امیرمقام نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کےپاس صوبےکےعوام کی بہتری کا کوئی منصوبہ نہیں۔

سوات میں پارٹی ورکرزسےخطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرسیفران امیرمقام کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال ابتر ہے، خیبرپختونخوا میں کرپشن عروج پر ہے، خیبرپختونخوا میں نئے نئے کرپشن سکینڈل سامنےآرہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے پاس صوبے کے عوام کی بہتری کا کوئی منصوبہ نہیں،صوبے میں تعلیم کے شعبے کی حالت بھی ابتر ہے،  خیبرپختونخوا میں سڑکوں کی حالت بہت خراب ہے۔

امیر مقام کا مزید کہنا تھا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد بہت سےاختیارات صوبوں کو دیئے گئے، خیبر پختونخوا میں کرپشن اور لوٹ مار میں حصے پر وزرا آپس میں لڑ رہے ہیں، صوبے کے ہسپتالوں میں ادویات اور سہولیات موجود نہیں ہے۔

Avatar

admin

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ