پاکستان

آئینی ترمیم کیلئے نمبرز پورے، اتفاق رائے چاہتے ہیں: شرجیل میمن

کراچی: صوبائی وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ آئینی ترمیم کیلئے نمبرز پورے ہیں جب چاہیں کراسکتے ہیں، ترمیم کے حوالے سے اتفاق رائے چاہتے ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر و سینئر رہنما پیپلزپارٹی شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ متفقہ مسودے کے لیے ہی کوششیں جاری ہیں، سیاست میں ہرجماعت کا اپنا نظریہ ہوتا ہے، پیپلزپارٹی چاہتی ہےملک کی بہتری کے لیے تمام جماعتیں ملکرچلیں۔

انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم کےبعد چیزیں بہتری کی طرف آئیں گی، چاہتے ہیں انصاف کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے، افتخارچودھری، ثاقب نثار نے عدلیہ کو یرغمال بنایا تھا، چند جوڈیشری کے لوگوں نے پرویزمشرف کی ترمیم کوآئینی ترمیم قراردیا تھا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ عمرعطا بندیال کے فیصلے نے عدم اعتماد کا وجود ہی ختم کردیا تھا، عمرعطا بندیال نے کہا عدم اعتماد کے لیے ووٹ ہی کاسٹ نہیں ہوگا، ایسے ججز نے اپنی خواہشات کیوجہ سے آئین کا نقشہ ہی بگاڑ دیا۔

صوبائی وزیر سندھ نے مزید کہا کہ علی امین گنڈا پورجلسوں میں بڑھکیں مارتے ہیں، میرا خیال ہے علی امین گنڈا پور وکٹوں کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں، ایم کیوایم بیچاری قابل رحم اس کوچھوڑدیں۔

انہوں نے کہا کہ 18 اکتوبرکوحیدرآباد میں تاریخی جلسہ کریں گے، مرکزی قائدین تاریخی جلسے سے خطاب کریں گے،18 اکتوبرکوسانحہ کارساز کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

Avatar

admin

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ