پاکستان

گورنر وزیراعظم کو خط ضرور لکھیں مگر انکو ذمہ داریوں کا احساس بھی دلائیں: بیرسٹر سیف

پشاور: (دنیا نیوز) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ گورنر وزیراعظم کو خط ضرور لکھیں مگر ان کو ذمہ داریوں کا احساس بھی دلائیں۔

اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ گورنر خیبرپختونخوا وفاقی حکومت کو امن و امان کے حوالے سے بیان بازی کے بجائے عملی اقدامات کی تلقین کریں، وزیراعظم کو سمجھائیں کہ کراس بارڈر دہشت گردی روکنا وفاق کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو صوبے کے بقایا جات کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائے، خط میں پن بجلی کے بقایا جات کا ذکر نہ بھولیں، گورنر بجلی اور گیس لوڈشیڈنگ کے مسائل بھی وزیر اعظم کے گوش گزار کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو لکھیں کہ خیبرپختونخوا بھی پاکستان کا حصہ ہے، خیبر پختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک نہ رکھیں۔

صوبائی مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ گورنر ہر روز نئے شوشے چھوڑ رہے ہیں کام ان کا کوئی نہیں، گورنر اپنی نوکری بچانے کیلئے چغلی کرنے والا نالائق بچہ بنا ہوا ہے، ہر روز اپنے لیڈرز کو خوش کرنے کیلئے چغلیاں کرتے پھر رہے ہیں۔

Avatar

admin

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ