کھیل

سعودی ویمن فٹ بال پریمیئر لیگ کا آج سے آغاز

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی ویمن فٹ بال پریمیئرلیگ آج سعودی عرب میں شروع ہو گی جس میں نئی نسل کی ویمن فٹبال پلیئرز کو متعارف کرایا جائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی فٹبال فیڈریشن کے تحت 18 ہفتوں پر مشتمل لیگ کے تحت 90 میچز کھیلے جائیں گے، ویمن پریمیئرلیگ تیسرے سیزن میں 200 سے زائد پلیئرزنے خود کو رجسٹرکرایا ہے۔

نئے سیزن کے آغاز سے قبل لیگ میں 15 سے زائد 10 فٹبال کلب سے تعلق رکھنے والی انٹرنیشنل پلیئرز نے شرکت کی جن کا تعلق 20 سے زیادہ ملکوں سے ہے۔

سعودی فٹبال فیڈریشن کے چیئرمین یاسر المسحل کا کہنا ہے ہمیں خوشی ہے کہ سعودی خواتین ٹیم بھی تیزی سے ترقی کررہی ہے، ہم ویمن پریمیئر لیگ کے انعقاد پر بہت پرجوش ہیں۔

نئے سیزن کے آغاز سے قبل سعودی فٹبال فیڈریشن میں شعبہ خواتین کی صدر علیا الرشید کا کہنا تھا گزشتہ دو سیزن میں سعودی ویمن پریمیئرلیگ نے بہتری حاصل کی جو خوش آئند ہے، ماضی میں کوئی پروفیشنل ویمن پلیئر نہیں تھی مگر اب 20 ممالک کی ٹیموں سے مقابلے کے لئے تیار ہیں۔

Avatar

admin

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

کھیل

پلیئرز کو اعتماد دینا ضروری، کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا: گلیسپی

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پلیئرز کو اعتماد دینا
کھیل

کنکشن کیمپ میں این او سی کا ذکر، بورڈ آفیشلز سیخ پا

  • ستمبر 26, 2024
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کیلئے این