انٹرنیشنل

اسرائیل کی لبنان پر بمباری، مزید 81 شہری شہید، 223 زخمی

بیروت: اسرائیل کی لبنان پر جارحیت نہ رک سکی، بمباری میں 81 لبنانی شہری شہید ،223 زخمی ہوگئے۔

اسرائیل کی لبنان پر بمباری سے شہدا کی تعداد 700ہوگئی، 2 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے، اسرائیلی آرمی چیف نے لبنان پر زمینی حملوں کی دھمکی دیدی، 5 لاکھ شہری جنوبی لبنان سے انخلا پر مجبور ہوگئے۔

امریکا، یورپی یونین اور متعدد عرب ممالک نے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی پر اظہار تشویش کیا، لبنان اسرائیل تنازع پر فرانس کی جانب سے سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کیا گیا، امریکا اور فرانس کی جانب سے لبنان میں جنگ بندی کی تجویز پیش کی گئی جس کی دیگر ممالک نے بھی حمایت کی۔

امریکا اور فرانس کی جانب سے لبنان میں 21 روزہ عارضی جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا، اسرائیلی وزیراعظم نے جنگ بندی کی خبروں کی تردید کر دی، جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Avatar

admin

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

انٹرنیشنل

مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس: سعودیہ نے عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرلیا

  • ستمبر 21, 2024
ریاض: (ویب ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر 14 واں اور عرب دنیا
انٹرنیشنل

ایرانی رہنما کی غیر ملکیوں اور سیاسی قیدیوں سمیت ہزاروں افراد کیلئے معافی کا اعلان

  • ستمبر 21, 2024
تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے اعلیٰ رہنما خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کو معاف کر دیا ہے جن میں غیر