پاکستان

لاپتہ افراد سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی کے ممبران تمام کیسز میں آئندہ سماعت پر عدالت طلب

اسلام آباد:  اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی کے ممبران کو تمام کیسز میں آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق حساس اداروں کے افسران پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی آئندہ سماعت پر عدالت کو بریف کرے، لاپتہ افراد سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی کی پیشی پر آئندہ ان کیمرہ سماعت ہوگی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ لاپتہ کمیشن کے اخراجات آرٹیکل 109 میں ایکسرسائز ہوسکتے ہیں؟ عدالت نے ایمان مزاری کو معاونت کی ہدایت کی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی ایس آئی، ایم آئی، سی ٹی ڈی بلوچستان اور آئی بی کے افسران پر مشتمل کمیٹی کو آئندہ سماعت پر پیشی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت ہم جمعرات کو ہی کریں گے مگر کونسی جمعرات کو وہ بعد میں بتائیں گے، عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

Avatar

admin

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ