پاکستان

اسلام کسی کو انصاف کے تقاضے پورے کیے بغیر سزا کی اجازت نہیں دیتا: طاہر اشرفی

لاہور: چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ اسلام کسی کو بھی انصاف کے تقاضے پورے کیے بغیر سزا کی اجازت نہیں دیتا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ عمر کوٹ میں ڈاکٹر شاہنواز کے قتل کے حوالے سے مکمل تحقیقات لازم ہیں، توہین رسالتؐ و توہین مذہب کے مجرموں کو سزا دینا عدالت اور ریاست کا کام ہے۔

انہوں نے کہا کہ افسوس کہ توہین رسالتؐ و توہین مذہب کے مقدمات کے فیصلوں میں تاخیر ہوتی ہے، جس کی وجہ سے بہت سارے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اگر عدالتیں توہین کے مقدمات کے بروقت فیصلے کر دیں تو کوئی بے گناہ نشانہ نہ بنے اور کوئی گنہگار سزا سے نہ بچے۔

چیئرمین پاکستان علما کونسل کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر شاہنواز کیساتھ جعلی پولیس مقابلہ میں شریک افسران اور ملازمین کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہئے۔

Avatar

admin

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ