پاکستان

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس سندھ ہائیکورٹ میں بھی چیلنج

کراچی: پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کو سندھ ہائیکورٹ میں بھی چیلنج کر دیا۔

تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف آئینی درخواست دائر کی ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس سپریم کورٹ کے فیصلے کی واضح خلاف ورزی ہے، چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں قائم بنچ نے قرار دیا تھا کہ آرڈیننس صرف ایمرجنسی کی صورت میں آ سکتا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے درخواست میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ پارلیمنٹ اجلاس کے فوری بعد کوئی آرڈیننس جاری نہیں ہو سکتا، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اپنے ہی فیصلے کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، حکومت آرڈیننس کے ذریعے ججز کو سیاست میں ملوث کر رہی ہے۔

درخواست میں سندھ ہائی کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجز آرڈیننس کو کالعدم قرار دیا جائے اور عدالتی فیصلے تک اس پر عمل درآمد روکا جائے۔

Content retrieved from: https://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/839269.

Avatar

admin

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ