پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

Published On 21 September,2024 12:08 pm

اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت سے معذرت کرلی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں درج مقدمہ کی سماعت کی، علی امین گنڈاپور کے وکلاء راجہ ظہور الحسن،سردار مصروف،آمنہ علی عدالت پیش ہوئے۔

دوران سماعت عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وکلاء سے استفسار کیا کہ ضامن کدھر ہے؟ جس پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ضامن تو عمرے پر گیا ہے۔

ایڈووکیٹ ظہورالحسن نے کہا کہ ریاست بڑی جابر ہوئی ہے، جی ٹی روڈ، موٹرویز سب بند ہیں، اس کا مقصد میرے مؤکل کے وارنٹ گرفتاری جاری کروانا ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ علی امین گنڈاپور ہیں کہاں لاہور میں ہیں یا پشاور میں؟ وارنٹ گرفتاری جاری کرنے سے کیا علی امین آجائیں گے؟

جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے میڈیا نمائندگان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ باہر جائیں مجھے راجہ ظہور الحسن سے کچھ بات کرنی ہے۔

بعدازاں علی امین گنڈا پور کے وکیل راجہ ظہور الحسن نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جج شائستہ کنڈی نے کیس کی سماعت سے معذرت کرلی ہے، عدالت نے کیس کی فائل سیشن جج کو بھجوادی ہے، کیس کی آئندہ سماعت 5 اکتوبر کو سیشن جج کی عدالت میں ہوگی۔

Avatar

admin

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا
پاکستان

پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 11:24 am لاہور : (دنیانیوز) پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ لاہور