پاکستان

جسٹس منصور شاہ کی بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ تقرری کے نوٹیفکیشن کیلئے درخواست دائر

لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس منصورعلی شاہ کی بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست وکیل ندیم شبلی نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی ، درخواست میں وفاقی حکومت، وزیر اعظم اور صدر پاکستان کو فریق بنایا گیا ہے ۔

درخواستگزارنے درخواست کے متن میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ آئین کے تحت سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج نے سپریم کورٹ کا چیف جسٹس بننا ہے، جسٹس منصورعلی شاہ اب سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج ہیں ، جسٹس منصور علی شاہ کی تعیناتی کو وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری متنازعہ بنا رہے ہیں۔

درخواست میں درخواست گزارکا مزید کہنا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے پاس آئین میں ترمیم کے لیے مطلوبہ ایم این ایز کی تعداد نہیں ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا بطور چیف جسٹس نوٹیفکیشن ان کے حلف سے پہلے جاری ہو گیا تھا۔

آخر میں درخواست گزار نے عدالت سے  استدعا کی کہ حکومت جسٹس منصور علی شاہ کی بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ  تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے۔

Avatar

admin

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس
پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی و صوبائی افسران کے کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 02:52 pm اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو ں کیلئے کورس
علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت
پاکستان

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

  • ستمبر 21, 2024
Published On 21 September,2024 12:08 pm اسلام آباد:  اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلحہ